نئی دہلی،27؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو مہرشی نے منگل کو کہا کہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے امریکی حکومت کے فیصلے سے اس کی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور فنانسنگ پر روک لگانے میں مدد ملے گی۔مہرشی نے کہا کہ کشمیری دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کا سربراہ سید صلاح الدین ایک بزدل ہے جو پاکستان بھاگ گیا۔بورڈر سیکورٹی فورس آئی ٹی بی پی کے ایک پروگرام سے الگ مہرشی نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ (سید صلاح الدین)ایک دہشت گرد ہے اور اسے اب اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔امریکہ کے اس اعلان سے اس کی سرگرمیوں اور فنانسنگ کے بارے میں پتہ چل سکتا ہے۔امریکہ نے پیر کوصلاح الدین کو خاص طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا۔ہندوستان نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ملک دہشت گردی کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔